ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بی جے پی اپنی ناکامی چھپانے کے لئے رام مندر کا معاملہ اٹھارہی ہے : مایاوتی

بی جے پی اپنی ناکامی چھپانے کے لئے رام مندر کا معاملہ اٹھارہی ہے : مایاوتی

Sun, 25 Nov 2018 11:03:09    S.O. News Service

لکھنؤ25؍ نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے آج الزام لگایا کہ مرکز اور ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومتیں اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہیں اور اس سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے رام مندر کا معاملہ اٹھایا جارہا ہے۔ مایاوتی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی کی حکومت مرکز میں پانچ سال مکمل کرنے والی ہے لیکن اس نے پچاس فیصد وعدے بھی پورے نہیں کئے ہیں اس لئے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے بی جے پی اور اس کی حلیف تنظیمیں رام مندر کا معاملہ اٹھارہی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور مسٹر مودی سال2014 میں کئے گئے وعدوں کوپورا کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ مسٹر مودی یہ جانتے ہیں اور انہیں محسوس ہورہا ہے کہ وہ اقتدار میں دوبارہ واپس نہیں آئیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں مایاوتی نے کہا کہ شیو سینا اور وی ایچ پی کے ذریعہ اجودھیا میں منعقدہ تقریب ایک سازش کا حصہ ہے۔ ناکامیوں سے لوگوں کی توجہ بھٹکانے کے لئے رام مندر کا معاملہ اٹھایا جارہا ہے۔ اگر ان کی خواہش ہوتی تو وہ پانچ سال کا انتظار نہیں کرتے۔


Share: